سرکاری وکیل کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت

سرکاری وکیل کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں سی آر او سے نام خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سرکاری وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

درخواست گزار کے وکیل ساتھی اسحاق نے مؤقف اختیار کیا کہ والد کے قتل کے بعد مقدمہ ان کی اہلیہ اور بچوں کے خلاف درج کیا گیا تھا، قتل کا الزام حامد، فرحانہ، شعور اور عبدالغفار پر عائد کیا گیا تھا، تاہم شرقی کی ماڈل کورٹ نے مقتول کی اہلیہ سمیت تمام بچوں کو بری کردیا تھا۔ وکیل نے کہا کہ تمام ملزمان کو باعزت بری کیے جانے کے باوجود تاحال ان کے نام سی آر او میں آرہے ہیں، بچے اب جوان ہوچکے ہیں اور انہیں ملازمت کی ضرورت ہے ، لیکن جہاں بھی ملازمت کے لیے درخواست دیتے ہیں سی آر او میں نام آنے کے باعث ملازمت نہیں دی جاتی، اس لیے نام سی آر او سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...