حبس بیجا کا کیس،درخواست گزار مزید کارروائی سے دستبردار

حبس بیجا کا کیس،درخواست گزار مزید کارروائی سے دستبردار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن عدالت جنوبی میں پولیس کی جانب سے خاتون سمیت 29 افراد کو حبس بے جا میں رکھنے کے معاملے پر درخواست گزار مزید کارروائی سے دستبردار ہوگیا۔

سماعت کے دوران پولیس افسران نے عدالت میں ریکارڈ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ تمام 29 افراد کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 54 کے تحت حراست میں رکھا گیا تھا ۔ درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ شہریار آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار مزید کارروائی نہیں چاہتا، جس پر جج نے ہدایت کی کہ درخواست گزار تحریری طور پر کارروائی سے دستبرداری جمع کروائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...