تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو مناسب تنخواہیں دی جائیں، پاسبان

تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو مناسب تنخواہیں دی جائیں، پاسبان

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد، ٹاؤن صدور قیوم شعبان، امجد بلوچ، راؤ اعجاز احمد اور یوسی وائس چیئرمین ظفر اقبال نے کہا ہے کہ۔۔۔

 نجی تعلیمی ادارے طلبہ کے والدین سے بھاری فیسیں وصول کرتے ہیں، لیکن اس کے مقابلے میں اساتذہ کو مناسب تنخواہیں نہیں دی جاتیں، جو ایک افسوس ناک صورت حال ہے ۔پاسبان سیکریٹریٹ میں منعقدہ عوامی اجلاس کے دوران رہنماؤں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھتے ، انہیں تعلیم و تربیت دیتے اور تعلیمی معیار بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن اس کے باوجود بہت سے اساتذہ معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...