ایشیائی ممالک میں اتحاد وتعاون وقت کی ضرورت، گورنر سندھ

ایشیائی ممالک میں اتحاد وتعاون وقت کی ضرورت، گورنر سندھ

آسیان ممالک کے سفرا سے ملاقات، باہمی تعلقات اور ماحولیاتی تحفظ پر گفتگوماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے، نہال ہاشمی

کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے آسیان ممالک کے سفرا، قونصل جنرلز اور دیگر سفارتی نمائندوں نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فلپائن، انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور میانمار کے سفرا، قونصل جنرلز اور سفارتی عملے کے ارکان شریک تھے ۔ اس موقع پر باہمی تعلقات، علاقائی تعاون، ماحولیاتی تحفظ اور پاکستان کے ساتھ سفارتی و اقتصادی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد گورنر سندھ اور معزز سفارتی مہمانوں نے گورنر ہاؤس میں قائم قائداعظم اربن فاریسٹ میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور پودے لگائے ۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ آسیان خطے کی ایک فعال اور اہم علاقائی تنظیم ہے۔

جس نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے ، باہمی تعاون، استحکام اور مشترکہ ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ایشیائی ممالک کے درمیان دوستی، اتحاد اور مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو معاشی، سماجی اور ماحولیاتی سطح پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین عالمی مسئلہ بن چکی ہے اور آسیان ممالک بھی اس کے منفی اثرات سے متاثر ہو رہے ہیں۔ شدید بارشوں، سیلاب اور قدرتی آفات کے تناظر میں علاقائی ممالک کو مشترکہ اقدامات اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...