شاہراہ بھٹو ایکسپریس وے محفوظ بنانے کے اقدامات

شاہراہ بھٹو ایکسپریس وے محفوظ بنانے کے اقدامات

دو موبائل مکینک وین جلد از جلد تیار کی جائیں ،ضیاالحسن لنجار کی ہدایتوزیرداخلہ کی زیرصدارت اجلاس میں سکیورٹی، ٹریفک انتظامات کا جائزہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت شاہراہ بھٹو ایکسپریس وے منصوبے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کی سکیورٹی، ٹریفک انتظامات، جدید نگرانی کے نظام، ہنگامی سہولیات اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ شاہراہ بھٹو ایکسپریس وے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور منصوبے کو ایک محفوظ، جدید اور مثالی شاہراہ بنانا ہمارا ہدف ہے تاکہ شہریوں کو آمدو رفت کی بہتر اور محفوظ سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ شاہراہ بھٹو ایکسپریس وے کی سکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے اور موجودہ انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شاہراہ بھٹو ایکسپریس وے کے لیے دو موبائل مکینک وین جلد از جلد تیار کی جائیں تاکہ دوران سفر اچانک خراب ہونے والی گاڑیوں کو فوری تکنیکی معاونت فراہم کی جا سکے ۔ اس کے علاوہ خراب گاڑیوں کو شاہراہ سے محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ٹو وہیکل کا انتظام بھی یقینی بنایا جائے ، تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شاہراہ بھٹو ایکسپریس وے کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات کی باقاعدہ نشاندہی اور مارکنگ کی جائے اور وہاں جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے ان کو سیف سٹی منصوبے اور ایس فور نظام کا حصہ بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...