نوڈیرو:14سالہ دشمنی کا جرگے میں تصفیہ، ڈیڑھ کروڑ جرمانہ
بھٹو، کڑیا، ناریجا، کھوکھر، خروس برادریوں پر4قتل کے الزامات ثابت ہوگئےآئندہ خلاف ورزی کرنیوالے فریق پر40لاکھ جرمانہ ہوگا، سردار امیر بخش بھٹو
نوڈیرو(نمائندہ دنیا) نوڈیرو کے قریب 14 سالہ خونی تنازع کا جرگے کے ذریعے فیصلہ کرلیا گیا، پانچ برادریوں پر ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، نوڈیرو کے قریب کچے کے علاقے رہانہ کے ٹی ممتاز کی حدود میں پانچ برادریوں کے درمیان گزشتہ 14 سال سے جاری خونی تنازع کا جرگے کے ذریعے فیصلہ کر لیا گیا، جس کے تحت فریقین پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 58 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جبکہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے فریق پر مزید 40 لاکھ روپے جرمانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کیٹی ممتاز تھانے کی حدود کے کچے کے علاقے میں بھٹو، کڑیا، ناریجا، کھوکھر اور خروس برادریوں کے درمیان چار قتل اور کارو کاری کے الزامات پر جاری تنازع کا جرگہ میرپور بھٹو میں منعقد ہوا۔
جرگے کی سربراہی سردار امیر بخش بھٹو، سردار عابد خان جتوئی، پیر جنید شاہ راشدی اور دیگر معززین نے کی، جرگے کے فیصلے کے مطابق بھٹو، کڑیا اور ناریجا فریق پر مجموعی طور پر 95 لاکھ روپے جبکہ کھوکھر اور خروس فریق پر 63 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر فریقین سے قرآن پاک پر حلف لیا گیا اور آئندہ کسی بھی قسم کے تصادم سے گریز کرنے کا عہد بھی کرایا گیا، دوسری جانب بعض قتل اور زخمی کے الزامات تسلیم نہ کیے جانے کے باعث ان معاملات کا فیصلہ آئندہ حلفیہ بیان لینے کے بعد کرنے پر فیصلہ کیا گیا۔ جرگے میں واضح کیا گیا کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے فریق پر مزید 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments