عزیز آباد میں پانی کی قلت کے خلاف شہریوں کا احتجاج
کراچی (این این آئی) عزیز آباد میں پانی کی شدید قلت کے خلاف علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور واٹر کارپوریشن کے خلاف احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے بلاک 2، بلاک 3 اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی سے پریشان شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ ادارے کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں کافی عرصے سے پانی کی فراہمی بند ہے، جس کے باعث مکین پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ پانی کی قلت کے باعث ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے اور شہری اپنے حصے کا پانی بھی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین نے ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور فراہمی بحال کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments