فراڈ کے مقدمے میں مفرور ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور

 فراڈ کے مقدمے میں مفرور ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ کا ملزم عاصم کو 20ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم مقدمے میں کال سینٹر کے مالک عثمان شمسی سمیت 9مرکزی ملزمان کی ضمانت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی کال سینٹر کے ذریعے غیر ملکیوں سے فراڈ کے مقدمے میں مفرور ملزم عاصم کی ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ملزم کے وکیل شہاب سرکی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں، وہ تفتیش میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہے ۔ دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی گلریز میمن نے اسی مقدمے میں کال سینٹر کے مالک عثمان شمسی سمیت 9 مرکزی ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں دو، دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

ضمانت حاصل کرنے والوں میں آپریشن منیجر علی شاہ، غفران، رمیز، حنزلہ، گلفراز، نعمان، ابوبکر اور محمد فراز شامل ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر ملزمان کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے ۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کو 4 نومبر کو شارع فیصل پر قائم غیر قانونی کال سینٹر سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس مقدمے میں مجموعی طور پر 273 ملزمان گرفتار کیے گئے تھے ۔ ملزمان پر غیر ملکیوں سے فراڈ کرنے کے الزامات ہیں۔علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے لائن لاسز کی بنیاد پر اضافی لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو نیپرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...