لاپتہ شہریوں کے اہلخانہ اور وکلا کی مسلسل عدم حاضری پر تشویش

لاپتہ شہریوں کے اہلخانہ اور وکلا کی مسلسل عدم حاضری پر تشویش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران لاپتہ شہریوں کے اہلخانہ اور وکلا کی مسلسل عدم حاضری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ کو براہ راست نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس محمد سلیم جیسر نے ریمارکس دیے کہ لاپتہ شہریوں کے انسانی حقوق سے متعلق مقدمات انتہائی اہم نوعیت کے ہوتے ہیں، مقدمات دائر کرنے کے بعد عدالت میں پیش ہونا ضروری ہے ۔ مقدمات کی پیروی اور عدالت کی معاونت درخواست گزاروں اور وکلا کی ذمہ داری ہے ، بغیر کسی وضاحت کے مسلسل غیر حاضری انصاف کی فراہمی کے لیے مناسب نہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ لاپتہ افراد کے معاملات کو محض درخواست گزاروں یا وکلا کی عدم دلچسپی کے باعث غیر موثر نہیں ہونے دیا جاسکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...