طلبہ کا تعلیمی استحصال بند کیا جائے ، اے پی ایم ایس او
کراچی(این این آئی)آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) کی مرکزی کمیٹی نے جامعہ کراچی کی انتظامی صورتحال اور۔۔۔
شہری سندھ کے تعلیمی مسائل پر سلور جوبلی گیٹ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کے طلبہ کے تعلیمی استحصال اور تعلیمی اداروں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے پی ایم ایس او کے جوائنٹ سیکرٹری شرجیل بیگ نے کہا کہ ان کی تنظیم سندھی بولنے والے طلبہ کے خلاف نہیں، بلکہ اندرون سندھ میں جامعات کی کمی کے باعث طلبہ کو درپیش مشکلات کے خاتمے کی خواہاں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمران اندرون سندھ کے طلبہ کیلئے مزید جامعات قائم نہیں کرسکے جبکہ کراچی کے ڈومیسائل کے حامل نہ ہونے والے طلبہ کو بھی یہاں کی جامعات میں داخلے مل جاتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments