بلڈر اور پراجیکٹ انتظامیہ کے خلاف رقم واپسی کا دعویٰ دائر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سول جج غربی کی عدالت میں سرجانی ٹاؤن کے نجی رہائشی منصوبے میں پلاٹ کی مکمل قیمت وصول کرنے کے باوجود قبضہ نہ دینے پر بلڈر اور پراجیکٹ انتظامیہ کے خلاف متاثرہ خاتون نے ایک کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد رقم کی واپسی کا دعویٰ دائر کردیا۔
درخواست گزار کے مطابق انہوں نے پراجیکٹ میں 120 گز کا پلاٹ بک کرایا تھا اور اپریل 2024 تک قسطوں کی صورت میں 36 لاکھ روپے ادا کیے جبکہ ترقیاتی اور دستاویزی چارجز کی مد میں ساڑھے 7 لاکھ روپے الگ سے جمع کرائے۔ وکیل درخواست گزار عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق تمام رقم کی ادائیگی کے باوجود خاتون کو پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا گیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر بلڈر نے چیک جاری کیے جو باؤنس ہوگئے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ذہنی اذیت، نقصان اور معاوضے کی مد میں ایک کروڑ روپے بھی ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments