اراکین پریس کلب کیلئے مفت آئی کیمپ کا انعقاد
ایل آر بی ٹی کی ماہر ٹیم نے 300سے زائد افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آنکھوں کی نگہداشت کے حوالے سے ملک کے معروف ادارے ایل آر بی ٹی نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)کے تعاون سے کراچی پریس کلب کے اراکین اور ان کے اہل خانہ کیلئے مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا۔اس آئی کیمپ میں ایل آر بی ٹی کی ماہر ٹیم نے تین سو سے زائد افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا، کیمپ میں ایل آر بی ٹی کی ٹیم کی جانب سے ضرورت مند مریضوں کو موقع پر ہی عینک فراہم کی گئیں،جبکہ دیگر مریضوں کیلئے تجویز کردہ عینک پریس کلب میں ہی ارسال کر دی جائیں گی۔ کیمپ میں اراکین اور ان کے اہل خانہ کو نظر کی کمزوری، بھینگا پن، دھندلا پن اور آنکھوں کی دیگر بیماریوں کی تشخیص کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ موتیا یا آنکھوں کے کسی دیگر مرض کی صورت میں آپریشن کی سہولت کی فراہمی کیلئے ایسے مریضوں کو ایل آر بی ٹی کے متعلقہ مراکز ریفر کیا گیا،جہاں انہیں علاج کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ کلب کے سیکریٹری محمد اسلم خان اور دیگر عہدیداران نے کیمپ کا معائنہ کیا اور ایل آری بی ٹی و پی ایس او کے اس اقدام کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments