نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع دینگے ،ریاض شیرازی

نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے مواقع دینگے ،ریاض شیرازی

نوجوان قیمتی سرمایہ، سرکاری و سماجی تقریبات میں شرکت کے مواقع ملنے چاہئیںصوبائی وزیر سے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات، باہمی تعاون پر گفتگو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سندھ سید ریاض حسین شاہ شیرازی سے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے وفد نے ان کے دفتر، سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں اہم ملاقات کی۔ وفد میں زارون جنید، سلیم اللہ خان، کشف سلیم میمن ودیگرشامل تھے ۔ ملاقات کے دوران نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شمولیت، سماجی و فلاحی اقدامات اور مستقبل میں باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کی کاوشوں اور نوجوانوں میں قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ اور سماجی ترقی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔ انہیں مثبت سرگرمیوں، تعمیری مباحث اور مختلف سرکاری و سماجی تقریبات میں بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔صوبائی وزیر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ سرکاری اور دیگر متعلقہ تقریبات میں نوجوانوں کی شرکت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشش کرینگے اور ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے ساتھ رابطے اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے نوجوانوں کی رہنمائی، معاونت اور مختلف تعمیری سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے ادارے کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ وفد نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ یہ رابطہ نوجوانوں کیلئے مثبت مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...