نبوؐت کی روشنی قیامت تک دنیا کومنور کرتی رہے گی، علمائے کرام
صحابہ کرامؓ نے دین اسلام کی اشاعت کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں، علامہ عبدالجبارصحابہؓ سے محبت ایمان کا اہم تقاضا ہے ، علامہ عامر ودیگر، باندھی میں کانفرنس
باندھی (نامہ نگار)پولو اسٹاپ نزدسٹھ میل میں سالانہ نورِ نبوت و مقامِ صحابہؓ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام، نعت خوانوں اور عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علمائے کرام علامہ عبدالجبار حیدری اور علامہ محمد عامر فاروقی نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی نبوت کا نور ایسا روشن ہوا کہ اس کی روشنی قیامت تک دنیا کو منور کرتی رہے گی۔ صحابہ کرامؓ وہ مقدس ہستیاں ہیں جنہوں نے دینِ اسلام کی سربلندی، تحفظ اور اشاعت کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔
ان کی عظمت، مقام اور دینی خدمات تاریخِ اسلام کا روشن باب ہیں، جنہیں قیامت تک یاد رکھا جائے گاعلماء کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ صحابہ کرامؓ سے محبت ایمان کا اہم تقاضا ہے ۔ نئی نسل کو سیرتِ نبوی ﷺ اور مقامِ صحابہؓ سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل اپنے دین، عقائد اور اسلامی تاریخ سے وابستہ رہے ۔اس موقع پر معروف نعت خوانوں وقار عمر ڈنگراج اور اعتبار علی معرفانی نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ کانفرنس میں شرکاء نے علماء کرام کے خطابات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ نورِ نبوت، سیرتِ مصطفیٰ ﷺ اور مقامِ صحابہؓ کے پیغام کو عام کرنے کیلئے ایسی مذہبی و اصلاحی محافل کا انعقاد جاری رہنا چاہیے ۔کانفرنس کا مقصد عشقِ رسول ﷺ، عظمتِ صحابہؓ اور اسلامی تعلیمات کے پیغام کو عام کرنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments