اہل لیاری نے ضمنی انتخاب میں فیصلہ سنا دیا، ترجمان میئر

اہل لیاری نے ضمنی انتخاب میں فیصلہ سنا دیا، ترجمان میئر

لیاری نے مشکل ترین حالات میں بھی پیپلزپارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑاعلاقے میں ترقی اور عوامی خدمت کا ریکارڈ سب کے سامنے ہے ،کرم

کراچی (این این آئی)یونین کمیٹی 8 کی وائس چیئرمین کی نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار خلیل احمد ہوت کی کامیابی پر لیاری میں جشن کا سماں رہا۔ پارٹی کارکنوں اور جیالوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر میئر کراچی کے ترجمان اور پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں کامیابی عوام کی شرکت اور مقامی سطح پر پارٹی کی حمایت کا اظہار ہے ۔ لیاری کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران بعض مخالفین نے پیپلزپارٹی کے خلاف غیر اخلاقی مہم چلائی اور ترقیاتی کاموں پر سوالات اٹھائے، تاہم لیاری میں ترقی اور عوامی خدمت کا ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔

پیپلزپارٹی کے دور میں میڈیکل کالج، یونیورسٹی، اسپتال، بین الاقوامی معیار کے کھیلوں کے میدان، بنیادی شہری نظام اور نکاسی آب کے لیے پمپنگ اسٹیشنز سمیت متعدد منصوبے قائم کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ عوام خود موازنہ کرسکتے ہیں کہ مختلف ادوار میں لیاری کی ترقی کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ۔ مخالفین کو تنقید کے بجائے اپنا ترقیاتی ریکارڈ عوام کے سامنے پیش کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے اہمیت کے حامل ہیں۔ کے تھری منصوبے اور لیاری کی ترقی کے مجوزہ پروگرام کی تکمیل سے علاقے میں بنیادی سہولتوں اور شہری زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ترجمان میئر کراچی نے کہا کہ لیاری نے مشکل ترین حالات میں بھی پیپلزپارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا، پارٹی بھی اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...