سائنسی تعاون عالمی امن اور ترقی کیلئے ناگزیر ، گورنر

سائنسی تعاون عالمی امن اور ترقی کیلئے ناگزیر ، گورنر

موسمیاتی تبدیلی، توانائی اور غذائی تحفظ کے مسائل کا حل مشترکہ تحقیق میں ہےنوجوانوں کو صحت مند تفریح ، کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا ضروری ،نہال ہاشمی

کراچی (این این آئی)گورنر سندھ نہال ہاشمی نے عالمی یومِ سائنس برائے امن و ترقی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سال 2026ء کے عالمی یومِ سائنس برائے امن و ترقی کا موضوع سائنسی سفارت کاری کے ذریعے مشترکہ بنیادوں کا قیام ہے ۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کا فروغ عالمی امن، انسانی فلاح اور پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ سائنسی تعاون سرحدوں سے بالاتر ہوکر قوموں کے درمیان اعتماد، مکالمے اور امن کو فروغ دیتا ہے ۔ پاکستان کے نوجوانوں میں سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبوں میں آگے بڑھنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے جسے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

گورنر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، صحت، توانائی اور غذائی تحفظ جیسے عالمی مسائل کا حل سائنسی تعاون اور مشترکہ تحقیق میں پوشیدہ ہے ۔ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کو انسانی فلاح اور معاشرتی ترقی کیلئے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،سائنسی تعلیم اور تحقیق میں سرمایہ کاری درحقیقت امن، ترقی اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے ۔علاوہ ازیں گورنر نہال ہاشمی نے جوہر اسپورٹس ارینا میں دوسری الٹیمیٹ پیڈل لیگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو نوجوانوں کو صحت مند تفریح اور کھیلوں کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...