محمود علی متحدہ پاکستان کے زبردست حامی تھے ، زاہد حسین ابڑو
کراچی(این این آئی)قائد اعظم اکادمی کراچی کے روح رواں زاہد حسین ابڑو نے کہا ہے کہ محمود علی متحدہ پاکستان کے زبردست حامی تھے اور انہوں نے اپنی زندگی ملک و قوم کی خدمت اور پاکستان کے استحکام کے لیے جدوجہد میں گزاری۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے زیر اہتمام قائد اعظم اکادمی میں تحریک پاکستان کے کارکن اور سابق وفاقی وزیر محمود علی کے 20ویں یوم وفات کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت محب قومی سماجی کونسل کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کی۔تقریب میں محمود علی کی ملک و قوم کے لیے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ ان کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments