منی لانڈرنگ کے مقدمات کی سماعت ملتوی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے تاجر روشن دین راجپر کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمات کے خلاف درخواستوں پر سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔
سماعت کے دوران ایف آئی اے کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس کی انویسٹی گیشن تاحال مکمل کیوں نہیں ہوسکی؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ درخواست گزار روشن دین راجپر اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں، تاہم مزید دستاویزات فراہم نہیں کررہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments