واٹر ٹینکر اور بس کی ٹکر سے 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
چمڑا چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے راہگیر کو کچل دیا، مشتعل شہریوں کی توڑ پھوڑملیر سٹی پل پر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک، ڈرائیور فرار، کنڈیکٹر گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں واٹر ٹینکر اور بس کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے راہگیر کو کچل دیا جبکہ ملیر سٹی پل کے قریب بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جان سے گیا ۔ دونوں حادثات کے بعد ڈرائیور گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار گاڑیاں شہریوں کی جان لینے لگیں،منگل کی صبح پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔پہلا حادثہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے راہگیر کو کچل دیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت عبد الوارث کے نام سے ہوئی۔
حادثے کے بعد واٹر ٹینکر ڈرائیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیاجبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کے کیبن کے شیشے توڑ دیے۔ دوسرا حادثہ ملیر سٹی پل کے قریب پیش آیا جہاں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جان کی بازی ہار گیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور بھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم شہریوں نے بس کنڈیکٹر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق دونوں حادثات میں فرار ہونے والے ڈرائیوروں کی تلاش جاری ہے جب کہ واقعات ممکنہ طور پر تیز رفتاری کے باعث پیش آئے ہیں جب کہ پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments