سائٹ کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم فراہمی پر احتجاج

سائٹ کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم فراہمی پر احتجاج

ملازمین وزیر صنعت کے کمرے کے باہر جمع، مطالبات کے حق میں نعرےجام اکرام اللہ کی تنخواہیں جلد جاری کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ (سائٹ)کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم فراہمی پر سائٹ کی عمارت میں واقع وزیر صنعت و تجارت سندھ کے کمرے کے باہر احتجاج کیا اور نعرے لگائے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت صنعت و تجارت سندھ کے ماتحت ادارے سائٹ کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا اور انتظامیہ سے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔یونین کے زیر اہتمام ہوئے احتجاج کے دوران ملازمین اپنے سیکشنز سے باہر نکل کر پہلی منزل پر صوبائی وزیر صنعت وجام اکرام اللہ دھاریجو کے کمرے کے باہر جمع ہوگئے ۔

ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، یونین لیڈران نے تقاریر کیں اور کہا کہ ٹھیکوں میں پیسے دیے جارہے ہیں مگر ملازمین کی تنخواہیں دینے کے لیے کہتے ہیں پیسے نہیں، تنخواہیں تاخیر سے دینے اور ٹکڑوں میں دینے کا سلسلہ بند کیا جائے ، بروقت تنخواہیں دی جائیں ورنہ بڑا احتجاج کیا جائے گا ۔احتجاج کے بعد وزیر صنعت و تجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے سائٹ یونین کے صدر صدام کو بلایا اور تنخواہیں جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کردیا گیا۔ بعدازاں صوبائی وزیر صنعت نے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ادارے کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرجام اکرام اللہ دھاریجو نے ہدایت کی کہ ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے اور انہیں درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...