ورلڈ کلچر فیسٹیول کا بیسواں روز تھیٹر، موسیقی اور فلم کے نام
کراچی (این این آئی) آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2026ء کے بیسویں روز بچوں کے تھیٹر پلے ’’اسپتال کا حال اچھا ہے ‘‘، تاجکستان کے فنکاروں کی میوزک ورکشاپ، امریکی فلم ‘‘ایلوس’’ کی اسکریننگ اور دو تھیٹر پرفارمنسز کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بچوں کے لیے سال بھر تھیٹر پیش کرنے کا اعلان کیا، جبکہ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے بھی فیسٹیول کا دورہ کیا اور بین الاقوامی فنکاروں سے ملاقات کی۔فیسٹیول کے بیسویں روز کا آغاز جرمن مصنف اور ڈرامہ نگار وولکر لْڈوِگ کے مشہور ڈرامے ‘‘اسپتال کا حال اچھا ہے ’’ سے ہوا، جسے یاسمین اسماعیل نے اردو میں ترجمہ کیا۔ گرپس تھیٹر کی پیشکش میں بڑے اداکاروں نے بچوں کے کردار ادا کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments