گھوٹکی:بینظیر سپورٹ رقم سے کٹوتی، 3ڈیوائس ہولڈر گرفتار
گھوٹکی (نمائندہ دنیا )شہر کے اسٹیشن روڈ پر ایف آئی اے سکھر کی ٹیم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیوائس ہولڈرز کی تین دکانوں پر چھاپے مار کر تین افراد حضور بخش، ندیم اور حفیظ کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مستحق خواتین کو ملنے والی امدادی رقم سے مبینہ طور پر ناجائز کٹوتی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے تینوں ملزمان کو گھوٹکی کی عدالت میں پیش کیا، اور ایک روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments