لاڑکانہ:سیاہ کاری پرقتل، 2مجرموں کوعمر قید، 5،5لاکھ جرمانہ

لاڑکانہ:سیاہ کاری پرقتل، 2مجرموں کوعمر قید، 5،5لاکھ جرمانہ

ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کافیصلہ، جرم ثابت نہ ہونے پر2ملزم بری کردیئے

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ و فرسٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج حبیب الرحمان جو نیجو کی عدالت میں تین سال قبل تھانہ تعلقہ کی حدود میں قتل ہونے والے نوجوان جمیل احمد عمرانی اور شبانہ عمرانی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 2 افراد اللہ ڈنو عمرانی اور محمد حسین عمرانی کو عمر قید اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، جبکہ جرم ثابت نہ ہونے پر دو ملزمان رجب عمرانی اور محب علی عمرانی کو بری کردیا، اس حوالے سے مقتول نوجوان جمیل احمد عمرانی کے ورثا کے وکیل سجاد علی جمارانی نے میڈیا کو بتایا کہ سال 2023 میں تھانہ تعلقہ کی حدود گاؤں میوو شیخ میں سیاہ کاری کے الزام کے تحت ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان جمیل احمد عمرانی اور شبانہ عمرانی کو قتل کردیا تھا، جس کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں اللہ ڈنو عمرانی، محمد حسین عمرانی اور دیگر ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، آج عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان اللہ ڈنو عمرانی اور محمد حسین عمرانی کو عمر قید اور 5، 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی، 2ملزمان رجب عمرانی اور محب علی کو بری کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...