کنڈیارو:نوشہرو فیروز میں سائنس، مصنوعی ذہانت اور ثقافتی میلے کا انعقاد
کنڈیارو (نمائندہ دنیا)نوشہرو فیروز میں سائنس، مصنوعی ذہانت اور ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے سولہ سے زائد سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے منفرد سائنسی منصوبے پیش کیے۔
پانی کی بچت، موسمیاتی تبدیلی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق منصوبے میلے کی توجہ کا مرکز رہے ، پیپلز اسکول نوشہرو فیروز میں منعقدہ میلے میں طلبہ نے سائنس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی مختلف ماڈلز اور تجربات پیش کیے ، جبکہ سندھ کی ثقافت اور روایات کے رنگ بھی نمایاں رہے ۔طلبہ نے پانی کی قلت، ماحولیاتی تبدیلیوں، حادثات میں ریسکیو اور قدرتی وسائل کے تحفظ جیسے اہم مسائل کے حل کے لیے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments