این سی سی آئی اے کی سائبر انفارمیشن ایپ متعارف
کراچی(این این آئی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے شہریوں کی سہولت کے لیے سائبر انفارمیشن ایپ متعارف کرا دی ہے ، جس کے ذریعے سائبر جرائم سے متعلق معلومات براہِ راست ادارے تک پہنچانا آسان ہو گیا ہے۔
این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق نئی ایپ کے ذریعے شہری سائبر کرائم سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز، آڈیوز اور دستاویزات بھی شیئر کرسکیں گے ، جس سے متعلقہ ادارے کو جرائم کی نشاندہی اور معلومات کے حصول میں مدد ملے گی۔ ایپ میں ہنگامی نوعیت کے سائبر خطرات سے متعلق فوری اطلاع دینے اور براہِ راست رابطے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments