کراچی بار :عدلیہ سے عمران خان کے کیسزکی جلد سماعت کی درخواست

کراچی بار :عدلیہ سے عمران خان کے کیسزکی جلد سماعت کی درخواست

سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ طلب اورتمام ہدایات پر عمل یقینی بنایا جائےکسی شخص کو سیاسی وابستگی یا قانونی سیاسی اظہار کی بنیاد پر حراست میں نہیں رہنا چاہیے ،خط

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت، چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ کر سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل میں حراست کے دوران طبی سہولیات، وکلا و اہل خانہ سے ملاقاتوں اور زیر التوا مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے اقدامات کرنے کی درخواست کردی۔ کراچی بار ایسوسی ایشن نے عمران خان کے 16 نومبر 2026 کے کھلے خط اور دونوں کی حراست سے متعلق سامنے آنے والی عوامی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔ خط میں متعلقہ عدالتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی جائے اور تمام ہدایات پر عمل یقینی بنایا جائے۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا فوری، آزادانہ اور ماہر ڈاکٹروں سے طبی معائنہ اور علاج کرایا جائے ، جبکہ میڈیکل ریکارڈ اہل خانہ اور وکلا کو فراہم کیا جائے ۔ وکلا سے باقاعدہ اور خفیہ ملاقاتوں اور اہل خانہ سے قانونی رابطے کی سہولت یقینی بنائی جائے اور غیر قانونی تنہائی ختم کی جائے ۔ زیر التوا ضمانت، سزا معطلی اور اپیلوں کی جلد سماعت کی جائے اور جیل قواعد کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائیں۔ کراچی بار ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی شخص کو سیاسی وابستگی یا قانونی سیاسی اظہار کی بنیاد پر حراست میں نہیں رہنا چاہیے اور سیاسی بنیادوں پر حراست کے دعووں کا بھی متعلقہ عدالتوں کو جلد جائزہ لے کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...