برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب

برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام برطانوی بادشاہ شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کے سلسلے میں ایک پروقار اور رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں گورنر سندھ نہال ہاشمی، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ، ڈپٹی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک برن سمیت نامور سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں واقع برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی خصوصی تقریب سجائی گئی، جس میں گورنر سندھ نہال ہاشمی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک برن نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ اس سالگرہ کی تقریب کا مرکزی تھیم \\\"فیشن\\\" رکھا گیا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے سفارتی سفر کو یادگار قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مضبوط معاشی اور عوامی روابط پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا مضبوط رشتہ موجود ہے ۔ برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔ پاکستان میں یہ میرا آخری ایونٹ ہے اور یہاں گزارا گیا میرا سفر انتہائی یادگار رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...