سیکرٹری صحت کو ہیلتھ انشورنس پر بریفنگ

سیکرٹری صحت کو  ہیلتھ انشورنس پر بریفنگ

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر محمد عامر جان سے ڈیفڈ- فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے وفد نے ملاقات کی۔ایف سی ڈی او کے وفد میں محمد حسیب، عفیف اور عین المومنہ شامل تھے

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ایف سی ڈی او کے ماہرین نے سیکرٹری صحت کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے بریفنگ دی۔محمد عامر جان نے کہا یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے اب تک 289 پرائیویٹ ہسپتال ہمارے پینل پر موجود ہیں جن میں21 ہزار بیڈز ہیں۔رواں سال کے آخر تک پنجاب کے تمام شہریوں کے ڈیٹا کا اندراج کرکے ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں