مبشر کھوکھر قتل کیس آئندہ سماعت پر گواہ طلب

مبشر کھوکھر قتل کیس  آئندہ سماعت پر گواہ طلب

لاہور(اپنے خبر نگار سے )سیشن عدالت میں سابق صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کیس پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے مقدمہ کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر 22 نومبر کو طلب کر لیا ۔ایڈیشنل سیشن جج عنبرین قریشی نے کیس پر سماعت کی ۔مقدمے کا مرکزی ملزم ناظم علی ہارٹ اٹیک کے باعث جیل میں فوت ہو چکا ہے ،ہمراہی ملزم منصف کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا ۔گواہوں سب انسپکٹر شوکت علی ، محمد الیاس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رضا علی کو طلب کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں