3ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے ، 2کلوز لائنز
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشن لاہور افضال احمد کوثر نے مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے۔
احکامات کے مطابق سب انسپکٹر اویس منظور کوایس ایچ او تھانہ ڈیفنس بی تعینات کر دیا گیا جبکہ سب انسپکٹر ذوالقرنین ناز کو ایس ایچ او ڈیفنس بی سے ایس ایچ او نواں کوٹ تعینات کر دیا گیا اور سب انسپکٹر شاہد اصغرکو انچار ج چوکی پھلروان سے ایس ایچ او یکی گیٹ تعینات کر دیا گیا۔ایس ایچ او نواں کوٹ انسپکٹرمستنیر احمد خان اور ایس ایچ او یکی گیٹ سب انسپکٹر ذوالفقار علی کو کلوز لائنزکر کے فوری طور پر لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments