آئی ٹی یونیورسٹی کیمپس سمیت دیگر اداروںکیلئے فنڈز مختص
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے نئے کیمپس کے لئے فنڈز مختص کردئیے گئے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق فنڈز ایچ ای سی دے گا۔
برکی روڈ پر مختص زمین پر ملٹی پرپز بلڈنگ اور چار دیواری کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔پنجاب یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق کیلئے 14 کروڑ سے زائد،یو ای ٹی کیمپس کی ا پ گریڈیشن کیلئے 50 کروڑ ،گجر خان میں پنجاب یونیورسٹی کا سب کیمپس بنانے کیلئے 40 کروڑ ،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سنٹر فار ایڈوانس سٹڈیز فزکس کیلئے 10 کروڑ،لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کالا شاہ کاکو کیمپس فیز ٹو کیلئے بھی 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔