جنرل ہسپتال:نامعلوم شخص کے حملے سے ڈاکٹر شدید زخمی

جنرل ہسپتال:نامعلوم شخص  کے حملے سے ڈاکٹر شدید زخمی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اے ٹی ایم استعمال کرنے پر جھگڑا ہوگیا، جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر پر نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر کے زخمی کردیا۔

حملے کے دوران ڈاکٹر باسط کا چہرہ ،سر ،ہاتھ اور کمر زخمی ہو ئی، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ملزم نے چینل کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر باسط خان پر چاقو سے حملہ کیا،حملہ آور بارہا وزیر اعلیٰ کے نام کی دھمکیاں دیتا رہا۔ وائی ڈی اے نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرا کر کارروائی کا آغاز کرا دیا ، آ ج آؤٹ ڈور میں 2 گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کی جائے گی۔ 10 بجے ڈاکٹرز سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں