صوبہ میں 1400 ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت:ابراہیم حسن

صوبہ میں 1400 ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت:ابراہیم حسن

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) نگران صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے کہ نگران حکومت پنجاب نے ایک سالہ دور میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

نگران حکومت کے معاشی اقدامات سے ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ممکن ہوئی۔ ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا پنجاب بھر میں 1400 ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت کی گئی، صوبہ بھر میں 1700 کلومیٹر کی سڑکوں کی تعمیر کی گئی ۔ 4 ارب ڈالر کی کپاس کاشت کی گئی تاکہ امپورٹ نہ کرنی پڑے۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے بلدیہ ایپ 1198 کا اجرا کیا گیا۔ 560 ارب روپے کا گردشی قرضہ واپس کیا گیا۔ دنیا بھر میں محسن سپیڈ کا نام لیا جا رہا ہے۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا 6ماہ کے بجائے اڑھائی ماہ میں کیولری انڈر پاس کی تعمیر ممکن ہوئی۔ بیدیاں روڈ نواز شریف انٹرچینج انڈر پاس ،خالد بٹ چوک انڈر پاس،سمن آباد انڈر پاس، شاہدرہ فلائی اوور، اکبر چوک فلائی اوور، چونگی امر سدھو فلائی اوور، گھوڑا چوک فلائی اوور سبھی منصوبے بروقت مکمل ہوئے۔ منصوبوں میں قوم کے پیسوں کی بھی بچت یقینی بنائی گئی۔ رنگ روڈ ایس ایل تھری پراجیکٹ ہو یا گوجرانوالہ ایمن آباد موٹر وے کا کام۔ ان منصوبوں سے شہریوں کو بہت فائدہ ہورہا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈبل سٹوری انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں