محتسب پنجاب کے حکم پر 53سائلین کو زیرالتوا واجبات ادا

محتسب پنجاب کے حکم پر 53سائلین کو زیرالتوا واجبات ادا

لاہور(سپیشل رپورٹر)محتسب پنجاب کی کوششوں سے 53 سائلین کو زیر التوا تعلیمی وظائف، الوداعی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، ماہانہ گرانٹ اور میرج گرانٹ کے 75 لاکھ 58 ہزار روپے سے زائد کے زیر التوا واجبات ادا کر دئیے گئے۔

تفصیل کے مطابق محتسب پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان کے احکامات پرمختلف اداروں نے 53درخواست گزار جن کے کیسز مختلف وجوہات کی بنا پر التوا کا شکار تھے ان کو 75 لاکھ 58ہزار روپے سے زائد کا قانونی ریلیف فراہم کر دیا ۔ دفتر محتسب پنجاب کی جانب سے جن وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کی فیملیز کو ریلیف فراہم کیا گیا ان کیسز میں ملازمین کو الوداعی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ، ماہانہ گرانٹ اور میرج گرانٹ کی ادائیگی شامل ہے نیز 22سائلین کو 8 لاکھ 52ہزار روپے کے تعلیمی وظائف بھی ادا کر دئیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں