فیکٹری میں کمرے کی چھت گرنے سے 5 خواتین زخمی

 فیکٹری میں کمرے کی چھت  گرنے سے 5 خواتین زخمی

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)نواحی آبادی حمید پارک شاہدرہ کے قریب ایک فیکٹری میں بوسیدہ کمرے کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 5 خواتین زخمی ہوگئیں۔

 بتایا جاتا ہے کہ فیکٹری میں خواتین کام کر رہی تھیں کہ اچانک کمرے کی بوسیدہ چھت ان کے اوپر گر گئی ،جس کے نتیجہ میں 5خواتین کوثر بی بی، فاطمہ اور توکل بی بی وغیرہ زخمی ہو گئیں، ریسکیو عملے نے خواتین کوملبے سے باہر نکال کر ہسپتال داخل کرا دیا، ایک خاتون کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں