کنگن پور :ہارویسٹر کی ٹکرسے ویگن ڈرائیور جاں بحق

 کنگن پور :ہارویسٹر کی ٹکرسے ویگن ڈرائیور جاں بحق

قصور،تلونڈی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار) کنگن پور کے نواح میں ہارویسٹر کی ٹکرسے ویگن کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق الہ آباد کا رہائشی 25سالہ فہیم ویگن میں کنگن پور جارہاتھا کہ شہر کے نزدیک مخالف سمت سے آنے والی ہارویسٹر کی تیزرفتاری کی وجہ سے ٹکرہوجانے کے نتیجہ میں موقع پر جاں بحق ہوگیا، ہارویسٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں