فلسطین،کشمیر کی مائیں، بہنیں امت کو پکار رہیں :مقررین

فلسطین،کشمیر کی مائیں، بہنیں امت کو پکار رہیں :مقررین

مصطفی آباد/للیانی،شیخوپورہ (سٹی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام عقیدہ توحید زندہ باد، کشمیر و فلسطین کی آزادی و اسرائیل مردہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

قیادت میاں محمد جمیل نے کی ، حکیم رضا اﷲ طالب،پروفیسر سیف اﷲ ساجد، مولانا قاری عبداﷲ ساجد ،قاری عبدالشکور برق،قاری فاروق تبسم ، پروفیسر یوسف اسحاق ،شیخ عبدالرحیم، محسن احسن بلالی، پروفیسر عزیز الرحمن ،حافظ محمد الیاس ،حافظ محمد طیب ودیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا آج فلسطین اور کشمیر کی مائیں بہنیں امت مسلمہ کو مدد کیلئے پکار رہی ہیں لیکن انہیں امت مسلمہ میں آج کوئی محمد بن قاسم نظر نہیں آ رہا ۔ علاوہ ازیں سنی تحریک کے زیراہتمام شیخوپورہ میں بھی احتجاج ریکارڈ کر ایا گیا ۔ مفتی شہباز علی سیال، علامہ فیاض حسین، علامہ فاروق احمد، علامہ ضیا المرتضیٰ، علامہ ظفر اقبال شاہ، علامہ عبدالستار صدیقی، علامہ افضل نقشبندی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرناعالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، بیانات اور قراردادوں سے فلسطین آزاد ہو گا نہ وہاں مظالم رکیں گے ،تمام مسلم ممالک اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کریں ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں