200کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے کام شروع

200کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے کام شروع

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق اور ترقیاتی کاموں میں ترجیح دینے کا اعلان، ایل ڈی اے نے بھی کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے پر کام شروع کر دیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادی کو ذمہ دار تفویض کر دی، 200کچی آبادیز کو مالکانہ حقوق کے لیے اور ترقیاتی کاموں کے لئے کام کا آغاز کر دیا گیا،200 کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیئے جانے کے لیے متعلقہ ڈائریکٹر کو احکامات جاری کر دیئے گئے ، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لیے دیگر اداروں سے بھی رابطہ کیا جائے گا، 1985کے سروے کے مطابق ایل ڈی اے کی حدود میں 370 ریگولر کچی آبادیاں ہیں، ایل ڈی اے کی جانب سے ماضی میں 170 کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیئے گئے ، وزیر اعلی پنجاب کے اعلان کے بعد 200 کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق ملیں گے ،بیشتر کچی آبادیاں مسلم اوقاف کی زمینوں پر بنی ہیں، محکمہ ریلوے اور مسلم اوقاف نے این او سی جاری نہیں کیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں