ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ میں عالمی ارتھ ڈے پرتقریب

ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ میں  عالمی ارتھ ڈے پرتقریب

لاہور (کرائم رپورٹر) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرز کے ساتھ مل کر زمین بمقابلہ پلاسٹک کے عنوان کے تحت ارتھ ڈے منایا۔

اس سلسلے میں مرکزی تقریب ایمرجنسی سروسز ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی،جس میں ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈویژنل ایمرجنسی افسروں نے درخت لگائے ۔سیکرٹری نے ڈویژنل ایمرجنسی افسروں کو ہدایت کی کہ وہ شجرکاری مہم کو یقینی بنائیں،اپنے متعلقہ اضلاع میں پلاسٹک کے استعمال پر کو کم کریں تا کہ پائیدار شہروں اور کمیونٹیز کے پائیدار ترقیاتی ہدف میں حصہ ڈالا جا سکے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں