یو ای ٹی دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل

 یو ای ٹی دنیا کی 250 بہترین  جامعات میں شامل

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ای ٹی) لاہور عالمی درجہ بندی میں نمایاں ترقی حاصل کر کے دنیا کی 250 بہترین جامعات میں شامل ہو گئی۔

ترجمان کے مطابق کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگزکی تازہ ترین فہرست کے مطابق یو ای ٹی رواں سال 791-800 کی حد تک پہنچ گئی ہے ،جو کہ2023 میں801-1000 نمبر پر تھی،یو ای ٹی نے 1500 عالمی یونیورسٹیوں جبکہ 14 پاکستانی نامزد یونیورسٹیوں میں سے تعلیمی معیارات کو بلند کرنے اور انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنی معروفیت کو مضبوط بنانے کی لگن کے ساتھ قابل ذکر پیشرفت کی ہے ۔یو ای ٹی نے پاکستان کی14 یونیورسٹیوں میں سرفہرست رہتے ہوئے 236ویں پوزیشن حاصل کی ہے جو کہ پچھلے سال کی 279 ویں پوزیشن سے 43 مقامات کی بہتری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں