نارنگ منڈی ، چکن 850 روپے کلو تک فروخت،شہری سراپا احتجاج

 نارنگ منڈی ، چکن 850 روپے  کلو تک فروخت،شہری سراپا احتجاج

نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)نارنگ منڈی میں چکن 850 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے۔

نارنگ منڈی اور نواح میں مرغی کا گوشت 800 روپے کلو سے عبور کرگیا۔سرمایہ داروں نے فروخت روک کر مرغی مزید موٹی تازہ کردی جو 800 سے 850 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے ۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی ٰ مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ منافع خوروں کو لگام ڈالی جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں