ننکانہ:سکولوں میں ضلعی اتھارٹی کی اجازت کے بغیر تقریبات پر پابندی

 ننکانہ:سکولوں میں ضلعی اتھارٹی کی  اجازت کے بغیر تقریبات پر پابندی

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)محکمہ تعلیم ننکانہ نے سرکاری تعلیمی اداروں میں ضلعی اتھارٹی کی اجازت کے بغیر تقریبات کے انعقاد پر پابندی لگادی۔

جس پروگرام میں جنرل پبلک شامل ہو گی،اس کیلئے ضلعی اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن احسن فرید نے ضلع بھر کے سکولوں کے سربراہوں کو حکم جاری کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں