ننکانہ:ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر بچہ جاں بحق، بھائی زخمی

ننکانہ:ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر بچہ جاں بحق، بھائی زخمی

ننکانہ صاحب،فیروزوالہ(خبر نگار،تحصیل رپورٹر)ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موٹر سائیکل سوار بچہ جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیل کے مطابق ننکانہ شاہ کوٹ روڈ پررئیساں والا گاؤں کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار طالب علم 2بھائی سکول جاتے ہوئے گرگئے اور ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ گئے ۔حادثے کے نتیجہ میں نوید کا بیٹا9سالہ محمد شہزاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اسکا 12 سالہ بڑابھائی معیز شدید زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھرفیروزوالہ کی آبادی خانپور نہر کے قریب تیز رفتار رکشہ ٹائر پھٹنے سے الٹ گیا ،3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ۔ کوٹ سلیم کے قریب ایکسل ٹوٹنے سے رکشہ الٹ گیا ،2 خواتین سمیت 4 زخمی ہو گئے ۔جی ٹی روڈ پر رانا ٹاؤن میں رکشہ الٹنے سے 2افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثات میں زخمی ہونے والوں میں فلک شیر، احمد علی، واحد، مصباح بی بی، نورین اقبال اور اسلم وغیرہ شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں