اڈہ پلاٹ تا رائے ونڈ سڑک 15 مئی تک مکمل کرنیکی ڈیڈ لائن

 اڈہ پلاٹ تا رائے ونڈ سڑک 15 مئی تک مکمل کرنیکی ڈیڈ لائن

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)شاہراہوں کی تعمیر و بحالی کرتے وقت نالوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی، ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ شاہراہوں کو پانی کی ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے نالوں کا فنکشنل ہونا ضروری ہے۔۔۔

 اڈہ پلاٹ تا رائے ونڈ سڑک کو 15 مئی تک مکمل کرنے کا الٹی میٹم جبکہ تلہ گنگ، اٹک و خوشاب کو ملانے والی 41 کلومیٹر شاہراہ سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام میں شامل کر لیا گیا، 1800 ملین کی لاگت سے اس سڑک پر بحالی کا کام شروع کیا جائے گا، یہ سڑک پنجاب و کے پی کے درمیان ٹریڈ کوریڈور کے لیے اہم ہے، سروسز ہسپتال کے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے کام تیزی سے جاری، ٹائل ورک کو 85 فی صد مکمل کر دیا گیا، پینٹ اور سیلنگ ورک تیزی سے جاری ہے، لیڈی ایچی سن ہسپتال کی ری ویمپنگ کا کام تیزی سے جاری و آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، 10 مئی تک ری ویمپنگ کے عمل کو مکمل کر لیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں