لاہو رمیں 87 ترقیاتی سکیمیں شروع کرنیکی منظوری

لاہو رمیں 87 ترقیاتی سکیمیں شروع کرنیکی منظوری

لاہور(شیخ زین العابدین)پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو لاہور میں مختلف مقامات پر 87 ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کی منظوری،پنجاب حکومت نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو تین ارب 22 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا۔۔۔

 لائل پور گاؤں، بارہ دری، تھہ پورہ، چندر پورہ، کھاڑک گاؤں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کا کام ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی تمام یونین کونسلز کو اکھاڑنے کے لیے محکمہ ہاؤسنگ کو بھی ذمہ داری تفویض کر دی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سوا تین ارب روپے واسا کی حدود میں ہی خرچ کرے گا، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو پی سی سی، سیوریج، اسفالٹ اور پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے ترقیاتی سکیمیں دی گئی، یونین کونسل 105،106 107، 110،111 اور 112 میں سیوریج واٹر سپلائی کی ذمہ داری پی ایچ ای کو تفویض، لائل پور گاؤ ں، بارہ دری، تھہ پورہ، چندر پورہ، کھاڑک گاؤں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کا کام ہوگا، سینکے ، خواجہ فائق، چھاپا، تقی پور اور واہگہ گاؤں میں ترقیاتی کاموں کی ذمہ داری بھی دی گئی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سیوریج اور واٹر سپلائی کا کام 6 ماہ کے عرصہ میں مکمل کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں