بجلی چوروں کو قابو کرنا لیسکو کے لیے ایک بڑا چیلنج

بجلی چوروں کو قابو کرنا لیسکو کے لیے ایک بڑا چیلنج

لاہور(رانا فہد سے)ایک طرف بجلی چوری روکنے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دباؤ، دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں منہ زور بجلی چوروں اور بااثر افراد کی جانب سے مزاحمت کا معاملہ۔۔۔

لیسکو افسر سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔نہ ہی سٹاف،نہ اختیارات نہ کوئی فورس نہ ہی اضافی وقت،بجلی چوروں کو قابو کرنا لیسکو کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے ۔اپنے تئیں روزانہ کی بنیاد پر بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے باوجوداس جرم پر قابو نہیں پایا جا رہا۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں لیسکو کو بااثر افراد کی مزاحمت کا سامنا ہے ۔لاہور میں کئی مقامات ،‘‘نو گو ایریاز ’’ بن چکے ہیں جہاں لیسکو کا عملہ داخل نہیں ہو سکتا۔بارڈر ایریا کے قریب دیہی علاقوں، ترکی روڈ انڈسٹری،کالا خطائی، فیصل پارک ،مریدکے اور شیخوپورہ کے متعدد دیہات ایسے ہیں جہاں لیسکو کی جانب سے کارروائی کرنا ناممکن ہوگیا ہے ، لیسکو کی ٹیموں کو ان جیسے متعدد علاقوں میں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں