44 حلقوں میں 22 ارب کے کاموں کاپی سی ون تیار

44 حلقوں میں 22 ارب کے کاموں کاپی سی ون تیار

لاہور(عمران اکبر)قومی حلقوں کے لئے 10 ارب کے فنڈز پنجاب حکومت جاری کرے گی، 12 ارب کی لاگت سے صوبائی حلقوں میں ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون تیار کئے جارہی ہیں،187 پی سی ون تیار، نیسپاک ماہرین کو منصوبوں میں شامل کرلیا گیا۔

 ڈی سی ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کو 3 ماہ میں سکیمیں مکمل کرانے کا ٹاسک دیدیا گیا، صوبائی حلقوں پی پی 174میں 6ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون تیار ،پی پی 173کے لئے پانچ اور پی پی 147/170کے لئے تین سکیمیں رکھی گئی ہیں،پی پی 151 کے لئے ترقیاتی سکیموں کے پانچ پی سی ون تیار ،پی پی 152 کے لئے ترقیاتی سکیموں کے 4 پی سی ون تیار ،پی پی 153 کے لئے ترقیاتی سکیموں کے 6 پی سی ون تیار ،پی پی 154 کے لئے ترقیاتی سکیموں کے 7 پی سی ون تیار پی پی 155 کے لئے ترقیاتی سکیموں کے 8پی سی ون تیار ،پی پی 156 کے لئے ترقیاتی سکیموں کے 3 پی سی ون تیار، پی پی 157کے لئے ترقیاتی سکیموں کے 3 پی سی ون تیار، پی پی 158 کے لئے ترقیاتی سکیموں کے چار پی سی ون تیار ،پی پی 159 کے لئے ترقیاتی سکیموں کے پانچ پی سی ون تیار ،پی پی 160 کے لئے ترقیاتی سکیموں کے 2 پی سی ون تیار،پی پی 169 کے لئے چار ترقیاتی سکیمیں رکھی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں