ریفارم ایجنڈا ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا:سی ای او ریلوے

ریفارم ایجنڈا ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا:سی ای او ریلوے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے چیئرمین ریلوے کے خلاف کیے جانے والے منفی پراپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی طور پر کسی بھی گمنام خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی گمنام خط پر نہ تو پالیسیوں کے تسلسل کو نہیں توڑا جا سکتا اور نہ ہی ایسے بے بنیاد پراپیگنڈے کو وقعت دی جا سکتی ہے ۔ ریلوے کے ریفارم ایجنڈا کو ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا اور جس طرح ہم نے 66 ارب روپے تک آمدن کا حصول ممکن بنایا ہے ، دیگر ٹارگٹس کا حصول بھی یقینی بنائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں