درجنوں ریکارڈ کیپرز کے 10 سال سے تبادلے نہ ہوسکے

درجنوں ریکارڈ کیپرز کے 10 سال سے تبادلے نہ ہوسکے

لاہور (شیخ زین العابدین) ایل ڈی اے میں درجنوں ریکارڈ کیپرز10برس سے ایک ہی ونگ میں تعینات ہیں۔ شعبہ ٹاؤن پلاننگ اور ہاؤسنگ میں گزشتہ 10برس سے تعینات ریکارڈ کیپرز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ روزنامہ دنیا کی نشاندہی پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نوٹس لے لیا۔

تفصیل کے مطابق ایل ڈی اے میں ماتحت عملے کی ٹرانسفر کرنا انتظامیہ کیلئے چیلنج بن گیا،درجنوں ریکارڈ کیپرز 10 سال سے ایک ہی ونگ میں تعینات ہیں۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی پالیسی کے مطابق 3 سال سے زیادہ کوئی بھی ملازم ایک سیٹ پر تعینات نہیں رہ سکتا۔نسیم گجر، چودھری فاروق، محمد اجمل ، محمد طارق، محمد ایوب اور محبوب ٹاؤن پلاننگ سے ٹرانسفر نہ ہوسکے ۔ شعبہ ہاؤسنگ کے محمد ادریس اور یونس کا تبادلہ بھی کئی برسوں سے نہیں ہوا ،فیصل اور زاہد بیگ کی ٹرانسفر کرنا بھی معمہ بن چکا۔ نعیم بھٹو، عدنان بٹ، آفتاب اور رانا رمضان ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ میں کام کر رہے جبکہ وقاص، حیدر نقوی اور نعیم اللہ بھی مبینہ اثر رسوخ کے سبب تبادلوں سے محفوظ رہے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے 3برس سے ایک ہی سیٹ پر بیٹھے افسروں و ملازمین کی فہرست مانگ لی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں