5 ہزارسمگل شدہ جنگلی پرندے برآمد، آزادکر دئیے گئے

 5 ہزارسمگل شدہ جنگلی پرندے  برآمد، آزادکر دئیے گئے

لاہور (وومن رپورٹر)سپیشل وائلڈ لائف سکواڈ نے رات گئے شاہدرہ موڑ پر بڑی کارروائی کے دوران سمگل ہو کر آنے والے جنگلی پرندوں کی بہت بڑی کھیپ پکڑ لی، 5ہزار سے زائد تحفظ شدہ جنگلی پرندے سرگودھا سے لاہور بھیجے جا رہے تھے۔

 پکڑے جانے والے پرندوں میں زرد اور بھورے ممولے شامل ہیں۔جنگلی پرندوں کو بند پنجروں میں قید کر کے سمگل کیا جا رہا تھا، پرندے لاہور میں پرندوں کے مشہور غیر قانونی ڈیلر رضا کو بھیجے جا رہے تھے ، ضبط شدہ جنگلی پرندوں کو گزشتہ رات ہی کرول گھاٹی جنگل میں فوری آزاد کر دیا گیا جبکہ ملزم کا وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں